مہنگائی  صرف  حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے،حافظ نعیم الرحمان 

مہنگائی  صرف  حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے،حافظ نعیم الرحمان 
کیپشن: Inflation is decreasing only in government statements, Hafiz Naeemur Rahman

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا ہے مہنگائی  صرف  حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے ۔  

تفصیلات کےمطابق  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  مہنگائی  صرف  حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے، حکمران ایسی باتیں کرتے ہیں جو عوام کی سمجھ میں نہیں آتیں، حکومت ہمارے ٹیکسز کے پیسوں سے جھوٹ بولتی ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا  فلسطین میں 45ہزار سے زائد شہادتیں ،32ہزار بچے و خواتین زخمی ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکے ، امریکا اسرائیل کو اسلحہ اور اربوں ڈالر دے رہا ہے ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 29دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مار چ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا  اسلام آباد میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، معاشی حالات خراب ہیں ،عام آدمی بتائے کتنی مہنگائی کم ہوئی، 319فیصد گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، 5آئی پی پیز بند ہوئیں تو بل کیوں کم نہیں ہوئے ، آئی ٹی کمپنیاں کہتی ہیں کہ فائر وال لگاکر معیشت کو برباد کردیا گیا ہے۔