ایک نیوز : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے آئی سی سی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی ہوگیا ہے،آئی سی سی سے معاملات طے ہوتے ہی سب کو بتا دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آئی سی سی کا آج ہو نے و الا اجلاس تو معطل ہو گیا ہے، جیسے ہی دوبارہ میٹنگ ہوئی اور جو چیزیں بہتر ہوئیں آئی سی سی سے معاملات طے ہوتے ہی سب کو بتا دیں گے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کوئی شک نہیں کہ ہماری بات چیت چل رہی ہے، پاکستان اورکرکٹ کیلئے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شرائط پر کوئی بات نہیں ہو گی، میرا دل ڈومیسٹک کرکٹ پر بات کریں ،جہاں گراونڈز نہیں ہیں وہاں جگہ خرید کر بنائیں گے ، ملک بھر میں گراونڈ اچھی حالت میں ملیں گے ،گراؤنڈز کی دستیابی ہر جگہ ہو گی ,ایل سی سی اے گراؤنڈ چیمپئنز ٹرافی کا پریکٹس وینیو بھی ہو گا ،پشاور کے سٹیڈیم کو بھی تیار کرنا ہے۔