پی پی قیادت پرحکومتی حمایت ترک کرنے کیلئے پارٹی دباؤ بڑھنے لگا ،ذرائع 

Dec 07, 2024 | 16:05 PM

ایک نیوز: ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی  کی قیادت پر حکومتی حمایت ترک کرنے کیلئے پارٹی دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی کےمتعدد سنیئر رہنما حکومتی حمایت کے شدید مخالف ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب، کے پی کے رہنما ؤں  نے  پارٹی  قیادت کو سخت موقف اپنانے کا مشورہ   دیتے ہوئے کہا ہے  حکومت لفٹ نہیں کرا رہی تو حمایت سے دستبردار ہوا جائے ۔  

پی پی سندھ، بلوچستان نے کا قیادت کو افہام و تفہیم سے مسائل کے حل کا مشورہ  دیتے ہوئے کہا ہے قیادت پارٹی کے حکومت بارے تحفظات پر شدید دباؤ میں ہے، قیادت پر حکومت بارے جارحانہ رویہ اپنانے کیلئے دباؤ ہے، جس پرپارٹی رہنماؤں نے مؤقف اپنایا کہ  قیادت حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے، وفاقی اور پنجاب حکومت نےپیپلزپارٹی کو کھڈے لائن کر رکھا ہے ۔  

ذرائع کے مطابق   چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے  پارٹی رہنماؤں کو معاملات حکومت سے اٹھانے کی یقین دہانی کر ائی ، جس پر پارٹی رہنماؤں  نے  بلاول بھٹو کی حکومت سے معاملات اٹھانے کی مخالفت  کرتے  ہوئے رائے دی کہ  قیادت حکومت سے بات کر کے اہمیت کم نہ کرے، حکومت کے سامنے متعدد بار تحفظات رکھنے کے باوجود کچھ نہیں ہوا، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔  

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے  بلاول بھٹو سے پنجاب، خیبرپختونخوا کی پارٹی تنظیم ملاقاتیں کر چکی ہیں، سندھ ، بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں کی سب ٹھیک ہے کی پالیسی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، ورکرز کو اصل مسائل پنجاب،کے پی میں ہیں ، سندھ ، بلوچستان میں حکومت کی وجہ سے رہنماو کارکن مطمئن  ہیں، بلاول بھٹو  نے  رہنماؤں کو سی ای سی میں مسائل پر تفصیلی غور کی یقین دہانی  کرائی ہے۔   

مزیدخبریں