ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ سلمان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں مگر اس حوالے سے مناسب سکرپٹ کا انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ میں شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے سکرپٹ کا انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ ملکر فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ خان نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا اور میں نےکہا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نا کر پائے تو یہ افسوسناک ہوگا۔