بجلی چوری, لیسکو کا آپریشن ،لائن مین غفلت برتنے پر نوکری سے فارغ

Dec 07, 2024 | 13:01 PM

ایک نیوز:(چودھری اشرف) بجلی چوری میں ملوث اور فرائض میں غفلت برتنے پر لیسکو اہلکار کو نوکری سے ہٹا دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے، خاص طور پر بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

 چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس طرح کے سنگین جرم میں ملوث لیسکو اہلکاروں کو نشانہ عبرت بنایا جائے گا۔

ایس ڈی او عامر ٹاؤن طاہر ستار نے کہا کہ  عامر ٹاؤن سب ڈویژن میں تعینات لائن مین گریڈII- یا سین کو بجلی چوری میں ملوث اور فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے ہٹادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں