پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ،10جنوری کو پہلی پرواز جائے گی 

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ،10جنوری کو پہلی پرواز جائے گی 
کیپشن: PIA flights to Europe will be restored, the first flight will take place on January 10

ایک نیوز: پی آئی اے نے یورپ کیلئے پروازیں بحال کر دیں،10جنوری 2025 کو پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا ، پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی ، پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش ہے۔
اسلام آباد سے پرواز صبح 30۔11 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر4بجے پیرس پہنچے گی ، پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی ۔
شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔