پی ایس ایل 10،غیر ملکی بڑے کھلاڑیوں کو لیگ کا حصہ بنانے پر اتفاق 

Dec 07, 2024 | 12:02 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان سپر لیگ سیزن 10کو کامیاب بنانے کے لیے غیر ملکی بڑے ناموں کو لیگ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
فرنچائز اونرز نے شیڈول اور ڈرافٹنگ کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر زور دیا ، پی ایس ایل فرنچائزرز اور پی ایس ایل منیجمنٹ کے درمیان اہم بیٹھک لاہور میں ہوئی، ذرائع کے مطابق فرنچائزرز نے سیزن ٹین کے شیڈول اور ڈرافٹنگ کی تاریخوں کو فائنل کرنے پر زور دیا۔
  لیگ کی اہمیت بڑھانے کے لیے مینجمنٹ اور فرنچائزز کا غیر ملکی بڑے نام لانے پر اتفاق ہواہے، فرنچائزز نے غیر ملکی بڑے کھلاڑِیوں کو لانے کے لئے پی سی بی سے مالی معاونت مانگ لی، آئی پی ایل میں ان سولڈ کھلاڑیوں کو پاکستان لانے پر زیادہ زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کین ولیم سن، جونی بریسٹو، فن ایلن، کیشو مہاراج، شکیب الحسن، جیمی نیشم، ٹم ساوتھی، کشال مینڈس سے بھی رابطوں کا آغا کیا جائے گا، فرنچائزز نے مینجمنٹ سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لانے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انگلینڈ کے وہ کھلاڑِی جو آئی پی ایل نہیں کھیل رہے وہ پی ایس ایل کھیلیں، ڈیڑھ سو سے زائد غیر ملکی بڑے کھلاڑِی آئی پی ایل میں فروخت نہیں ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق آئیکونک کھلاڑیوں کے لئے بھی فرنچائزز نے رابطہ شروع کردیا۔

مزیدخبریں