لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ 

لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ 
کیپشن: Spontaneous increase in prices of milk and curd in Lahore

ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف قیمتیں وصول کی جانے لگیں ،ڈی سی ریٹ لسٹ میں دہی کے ریٹ کا تعین ہی نہیں کیا گیا ۔
ڈی سی ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ170روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں دودھ 200 روپے سے 230 روپے فی کلو ، دہی 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔
 شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ دہی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ،غریب آدمی اپنے بچوں کو دودھ بھی نہیں پلا سکتا ، حکومت کو چاہیے کہ دودھ اور دہی کی قیمتوں کو کم کرنے میں کردار ادا کرے۔