ایک نیوز(چودھری اشرف) میلبرن سٹارز نے ایک بار پھر پاکستان سٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
14 دسمبر سے شروع ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز میں فینز اپنے سٹینڈزمیں بیٹھ سکیں گے، چاروں میچز 18 دسمبر، 4، 9 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے ، پاکستان کے سپنر اسامہ میر اس ایڈیشن میں میلبرن سٹارز کے سکواڈ کا حصہ ہیں ۔
اس سے قبل حارث رؤف میلبرن سٹارز کا حصہ تھے ،یہ اقدام پاکستانی کھلاڑیوں کے فینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
میلبرن سٹارز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی فینز کو اپنی حمایت کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سے پُرعزم رہے ہیں، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، مارکس سٹونس اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ میلبرن سٹارز کا حصہ ہیں۔