رواں ہفتے ڈالرسستا ،سٹاک مارکیٹ 1لاکھ9ہزارتک جا پہنچی

Dec 07, 2024 | 11:30 AM

ایک نیوز:کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے استحکام رہا،انٹربینک میں ڈالر 4پیسے سستا ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 278 روپےایک پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ،پاکستان سٹاک مارکیٹ نے رواں ہفتے نئی تاریخ رقم کردی۔
سٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 478 پوائنٹس کی نئی بلندی تک پہنچا ۔
رواں ہفتے مجموعی طور پر 7696 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    

مزیدخبریں