ملک میں موسم سرد اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان

ملک میں موسم سرد اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان
کیپشن: Cold weather and light rain with thunder in the country

 ایک نیوز: موسم کی صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
 اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کی متوقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہےجبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں دُھندسموگ چھائے رہنے کی توقع  ہے۔
 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان اور گردو نواح میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔