41ویں گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری 

Dec 07, 2024 | 10:26 AM

 ایک نیوز:41 ویں گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں۔
 دوسرے روز امیچورز کے مقابلوں میں گالفرز نے ٹاپ پوزیشن کے لیے سخت محنت کی ، پہلے روز 18 ہولز مقابلے میں مہیمن مانیکا 67 نیٹ سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
 شہزاد عالم ایک سکور کے فرق سے 68 نیٹ سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجودہے، تیسرے نمبر پر 69 نیٹ سکور کے ساتھ چھ گالفرز کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔
  گالفرز میں حمزہ کاردار، شاویز دورانی، فاروق علوی، بلاول خان، شاہد عباس اور عامر محمود شمال ہیں، سینئر امیچورز، لیڈیز اور ویٹرنز کے مقابلے مکمل ہو گئے ہیں۔    

مزیدخبریں