اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،8ملزمان گرفتار

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،8ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF's crackdown against drug trafficking continues, 8 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مختلف7کاروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کیے گئے، کارروائیوں میں2کروڑ سے زائد مالیت کی 300.9 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی،الآصف سکوائر کراچی میں ملزم سے 2 کلو گرام چرس برآمد ، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
  اے این ایف کی دیگر کاروائیوں میں گوادر میں جیوانی سے 245 کلو گرام چرس برآمد، برکی روڈ لاہور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 34.8 کلو گرام چرس اور 7.2 کلو گرام افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتارہوئے۔
 رنگ روڈ پشاور میں پشتخارہ چوک کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام آئس برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔
 مارگلہ روڈ اسلام آباد میں دو ملزمان سے مجموعی طور پر 1.9 کلو گرام آئس برآمد، برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔