شام میں خانہ جنگی،ہزاروں افرادکی نقل مکانی،اپوزیشن کابڑے شہروں پر قبضہ

شام میں خانہ جنگی،ہزاروں افرادکی نقل مکانی،اپوزیشن کابڑے شہروں پر قبضہ
کیپشن: Civil war in Syria, displacement of thousands of people, occupation of major cities by the opposition

ایک نیوز: شام میں خانہ جنگی کے باعث حمص شہر سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے لگے، اپوزیشن کے مسلح گروپ اب تک شام کے 3بڑے شہروں پر قبضہ کرچکے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل نے شام کی سرحد کیساتھ فوج کو بڑھانا شروع کردیا،اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑی کے اطراف بھی فوج بڑھادی،شامی اپوزیشن کے مسلح گروپوں نے الرقہ اور دیر الزورکا کنٹرول سنبھال لیا۔
 خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ فورسز نے عراقی سرحد کے قریب بڑے شہر دیر الزورپر قبضہ کرلیا ہے، کرد جنگجوؤں نے شام کے مشرقی صحرا سے بشارالاسد کی فوج کونکال دیا، کرد جنگجوؤں نے ڈیرہ صوبے میں فوجی اڈے پربھی قبضہ کرلیا۔
باغی رہنما ابومحمد الجولانی کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کی اقتدار پر گرفت کوشدید جھٹکا لگا ہے،مقامی بغاوتیں شروع ہوگئیں ہیں، حمص پرقبضہ کے بعداگلا ہدف دارالحکومت دمشق ہے، حکومت گرنے کی بعد غیر ملکی فورسز کی شام میں ضرورت نہیں رہے گی۔
دوسری جانب ترک صدر کا کہنا ہے کہ شامی علاقوں الرقہ اوردیرالزدر سے بشارالاسد کی حمایت یافتہ فوج کا انخلا حلب،حمااور حمص کے بعد مسلح دھڑوں کا ہدف دمشق ہے، امید ہے شام میں مسلح گروپوں کی پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔