سرکاری ملازم کی بیوہ یا اولاد کو نوکری دینے کا قانون ختم 

Dec 07, 2023 | 22:34 PM

ویب ڈیسک :حکومت پنجاب نے سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات پر اہلخانہ کو ملنے والی مراعات میں ردوبدل کردیا۔

پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 7 دسمبر کو جاردی کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات کی صورت میں اب بیوہ یا اولاد  کو نوکری نہیں ملے گی تاہم ایسی صورت میں اہل خانہ کو ملنے والی مالی معاونت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
مالی معاونت کے حوالے سے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوران سروس انتقال کرجانے والے اسکیل 1 تا 4 کے ملازم کے اہلخانہ کو 16 لاکھ روپے کی بجائے اب 50 لاکھ روپے ملیں گے۔
اسکیل 5 تا 10 کے ملازم کے اہلخانہ کو 19 کی بجائے 75 لاکھ روپے، اسکیل 11 تا 15 کی فیملی کو 22 لاکھ روپے کی بجائے ایک کروڑ روپے، اسکیل 16 اور 17 کے ملازم کے بیوی بچوں کو 25 لاکھ روپے کی بجائے 1.5 کروڑ روپے جبکہ اسکیل 18 اور 19 کو 34 لاکھ  روپے کی بجائے 2 کروڑ روپے ملیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں اسکیل 20 اور زائد کے ملازم کی دوران سروس وفات پر ملازم کے اہلخانہ کو مالی معاونت کی مد میں 40 لاکھ روپے کی بجائے 2 کروڑ روپے دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں