ویب ڈیسک :پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز(پی پی پی ) کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر نے بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔
صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اور اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔