گوہر خان پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں،رانا ثنا

Dec 07, 2023 | 18:42 PM

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ہم تو بالکل 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائے، 9مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔

تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاؤن میں جھنگ سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  الیکشن کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں، 21 اکتوبر کو نوازشریف نےیہ عہد کیا ہے کہ ملک کو بحران سےنکالیں گے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے، نوازشریف ملک کے 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوازشریف وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، یہ ملک قائم رہنے کیلئے بناہے،قیامت تک قائم رہے گا،بحران سے نکلے گا۔

 بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں۔بولے سیاست ہو یاکاروبار زندگی نہ بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان،یہ مکس میچ ہوتا ہے،سربراہ پی ٹی آئی نے خود بھی بڑوں کی عزت نہیں کی،بد بخت نے توں تڑاں کا کلچر متعارف کرایا۔

واضح رہے کہ جھنگ ضلع کے این اے 110سے مولانا آصف معاویہ ،بابر سیال، پی پی 125سے محترمہ نیلم سیال، پی پی 129سے خالد غنی، پی پی 131سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 267سےرئیس محمد ابراہیم،این اے  189سے سردار ریاض خان اور پی پی 297سےدوست محمد خان مزاری  ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

مزیدخبریں