پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج

Dec 07, 2023 | 15:25 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ  پی ٹی آئی اور سابق چئیرمن تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ 

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس دس جون  کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔ الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا۔ 

الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔ لہذا لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے اور 10 جون 2022 کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کودرست قرار دے۔

مزیدخبریں