گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، بلاول بھٹو

گالم گلوچ اور گیٹ نمر 4 کی سیاست نہیں آتی، بلاول بھٹو
کیپشن: Bilawal Bhutto is not interested in the politics of blasphemy and gate number 4

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ٹک ٹاک ، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، ہم آج بھی منشور کے ذریعے شہید بی بی کے نامکمل مشن کو پورا کر رہے ہیں۔

شانگلہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، دوسری جانب معاشی حالات اور بحران بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرانے سیاستدان آج بھی پرانی سیاست کر رہے ہیں، وہ انا اور ذاتیات کی سیاست میں مصروف ہیں، سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچا دیا ہے، پرانے سیاستدانوں کو عوام کے اصل مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، یہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے نوجوانوں کی ماضی میں بھی نمائندگی کی، آج ہم وہ واحد جماعت ہیں جو روٹی ،کپڑا اور مکان دلوا سکتے ہیں، ہم تین نسلوں سے یہی جدوجہد کر رہے ہیں۔