الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے، خواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی کو اہم مشورہ

Dec 07, 2023 | 14:40 PM

ایک نیوز : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا کہتے ہیں ہم نے بھی نواز شریف کے بغیر الیکشن لڑے ہیں،انتخابات میں ایک گھنٹے کی تاخیر بھی نہیں ہونی چاہیے منتخب حکومت آنے سے پاکستان میں استحکام آئے گا۔
ضلع ننکانہ کے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویوز کے بعد نصیر آباد می  میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نےواضح کیا کہ الیکشن کا شیڈول آنے پر ماحول بن جائے گا ،استحکام پاکستان پارٹی سے تاحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی قیادت کے سامنے بات آئے گی تو دیکھیں گے،انتخابات نہ ہونے کے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرے
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین  اپنے وقت میں فرعون بنے ہوئے تھے وہ کسی سےبات کرنے کو تیار نہیں تھے سب کو چور چور کہتے تھے انہوں کسی سیاسی جماعت کو اس قابل نہیں رہنے دیا کہ وہ اس وقت ان سے ہمدردی کرے۔
خواجہ سعد رفیق نے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سمیت کئی حلقوں میں حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئی اپنے حلقے کے حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کر رہا ہوں 2018 میں میرے حلقے کے تین حصے ہوئے اب چار کر دیے گئے۔

مزیدخبریں