ایک نیوز: اوکاڑہ میں کینال روڈ پر بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کرتے کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کینال روڈ پر واقع نجی سکول کے پاس بجلی کے کھمبے لگاتے ہوئے مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا۔ کرنٹ لگنے سے تین مزدور متاثر ہوئے۔ کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جانبحق ہو گیا جبکہ دو مزدوروں کی حالت خراب ہو گئی۔
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بےہوش ہونے والے متاثرہ مزدور کا سی پی آر بھی کیا۔
ریسکیو ٹیموں نے جانبحق ہونے والے مزدور کی لاش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے کی شناخت 20 سالہ شان علی ولد اکبر علی سکنہ 30 جی ڈی کے نام سے ہوئی۔
متاثرین میں 22 سالہ عظیم حیدر ولد محمد اقبال اور 42 سالہ ظفر اقبال ولد اکبر علی سکنہ ہائے 30 جی ڈی کے ناموں سے ہوئی۔