پاکستان رینجرز اور واٹر بورڈ کی غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف مشترکہ کارروائی

Dec 07, 2023 | 13:40 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آپریشن کراچی کے مختلف ٹاؤن لیاقت آبادٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن میں کیے گئے۔ آپریشن پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خاتمے کے لیے کیے گئے۔ 

آپریشن غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور سب سوائل بور کی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے29غیر قانونی کنکشن کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے۔ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیاجبکہ واٹر اینڈسیوریج بورڈ کارپوریشن کی مدعیت میں 12 ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئیں۔  

آپریشنز کے بعد 208لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔ پانی چوری کی مد میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

پاکستان رینجرز(سندھ) مجموعی طور پر ابتک 92آپریشنز میں 204غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 29کو مہر بند اور 175کو مسمار کر کے 161ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ 

پاکستان رینجرز (سندھ) غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور میٹھے پانی کی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں