ایک نیوز: کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد لائسنس بنوانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز میں 2193 افراد نے لائسنس کے لئے لرنر حاصل کر لیے ہیں۔ شہریوں کی تعداد میں اضافے پر راولپنڈی میں مزید 3 لرنر سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔
لرنر سینٹر نیو ٹاؤن، پیرودھائی اور اڈیالہ روڈ پر قائم کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 173 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1838 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔