ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے زیادتی کیس میں دو ملزمان کی سزائےموت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم عابد حسین ملہی اور شفقت بگا نے اپنی سزائے موت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل پیش نہیں ہوئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف 9 ستمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملزموں کو خاتون کی بے حرمتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ اپیل میں سزائے موت کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔