ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر اینٹی کرپشن حکام نے ملزم گل باز کو ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ جسٹس شہباز علی رضوی نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت خارج کی۔
ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم پر سرکاری کاغذات میں ردوبدل کرنے اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔