ویب ڈیسک : شمالی کوریا کے آمر مطلق کِم جونگ اُن کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کم جونگ اُن کو خواتین کی ایک تقریب سے خطاب کرنے کے دوران روتے اور اپنے آنسو پونچھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کِم جونگ ان نے اس تقریب کے دوران شمالی کوریا میں گھٹی شرح پیدائش پر فکر کا اظہار کیا تھا اور خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے تھے۔انہوں
ے قومی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے ماؤں کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے جب بھی پارٹی اور ملک کے کاموں کو سلجھانے میں دقت ہوتی ہے، تب میں ہمیشہ ماؤں کے بارے میں سوچتا ہوں۔‘‘
Kim Jong Un CRIES while telling North Korean women to have more babies.
— Oli London (@OliLondonTV) December 5, 2023
The dictator shed tears while speaking at the National Mothers Meeting as he urged women to boost the countries birth rate. pic.twitter.com/J354CyVnln
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ تخمینہ کے مطابق شمالی کوریا میں موجودہ وقت میں شرح پیدائش یعنی ایک خاتون سے پیدا ہونے والے اوسط بچوں کی شرح اس وقت 1.8 ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں شمالی کوریا میں شرح پیدائش تیزی کے ساتھ گری ہے۔ حالانکہ یہ شرح پیدائش شمالی کوریا میں پڑوسی ممالک جنوبی کوریا (شرح پیدائش 0.78) اور جاپان (شرح پیدائش 1.26) کے مقابلے کافی بہتر ہے۔