پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو طلبا کیلئے بسیں خریدنا ہوں گی، پالیسی تیار

Dec 07, 2023 | 12:06 PM

  ایک نیوز : اسموگ کے تدارک کیلئے نجی اسکولوں کی ٹرانسپورٹ پالیسی تبدیل کر دی گئی۔ پرائیویٹ اسکولوں کو اپنی بسیں خریدنا ہوں گی۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی اسکولوں کو 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار دیدیا۔پالیسی کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو ہر صورت اپنی بسیں خریدنا ہوں گی۔

احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ اسکولز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر پالیسی بڑے پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ اور اسکول چینز  پر لاگو ہوگی۔

مزیدخبریں