ایک نیوز: اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے 9199میڑک ٹن چینی، 202 میٹرک ٹن آٹا، 2519 میٹرک ٹن کھاد، سگریٹ کے 111409 سٹاکس، کپڑے کے 12213 تھان اور 1.833 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا ہے۔ نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے تحت ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ 26 نومبر تا 3 دسمبر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے وافر مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی برآمدکی گئی۔
اس عرصہ میں ملک بھر سے کل 508 میٹرک ٹن کھاد، 113 میٹرک ٹن چینی اور 0.143 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔ اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے سگریٹ کے 89580 سٹاکس اور کپڑے کے 2669 تھان بھی ضبط کیے گئے۔
متعلقہ اداروں نے ملتان سے 63 میٹرک ٹن، پشاور سے 0.362 میٹرک ٹن اور کوئٹہ سے 49 میٹرک ٹن چینی برآمد کی جبکہ کوئٹہ سے کپڑے کے 842 تھان اور سگریٹ کے 30 سٹاکس برآمد ہوئے۔ پشاور سے کپڑے کے 1364 تھان اور 89000 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کیے گئے۔
یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 9199میڑک ٹن چینی، 202 میٹرک ٹن آٹا، 2519 میٹرک ٹن کھاد ، سگریٹ کے 111409 سٹاکس، کپڑے کے 12213 تھان اور 1.833 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔
نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔