غیر قانونی افراد کی ملک بدری کے حکومتی فیصلے پر عوام کا ردعمل 

Dec 07, 2023 | 10:39 AM

ایک نیوز: حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کی ملک بدری کے فیصلے سے متعلق عوام کا کہنا تھا کہ "غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء سے ملک میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے"۔ "ہماری عدلیہ سے اپیل ہے کہ غیر قانونی افراد کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے"۔

عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "امید ہے کہ عدلیہ حکومت پاکستان کے حق میں فیصلہ دے گی"۔ "افغان شہریوں کو پاکستان میں بسانے کے بجائے واپس اپنے ملک بھیجا جائے"۔ "غیر قانونی افراد کو نکالنے کا حکومتی فیصلہ بالکل درست ہے"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "غیر قانونی افراد کے انخلاء سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی"۔" پاکستان میں مقیم ہر قسم کے غیر قانونی باشندوں کو ملک بدر کرنا چاہیے"۔ "حکومت پاکستان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ غیر قانونی افراد کو ملک سے نکال سکے"۔

مزیدخبریں