اولڈ ایئرپورٹ روڈ، آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام

Dec 07, 2023 | 10:34 AM

ایک نیوز: اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس کی اطلاع پر ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹرن لیتے ہوئے آئل ٹینکر کا انجن اور ٹینکر الگ الگ ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آئل ٹینکر زمین پر گِرا رگڑ کھانے کے باعث ٹینکر میں آگ لگ گئی، اولڈ ائیرپورٹ روڈ سلپری ہونے کے باعث تاحال ٹریفک کیلئے بند ہے۔

مزیدخبریں