واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی اور سیاست سے راہیں جدا کرلیں

واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی اور سیاست سے راہیں جدا کرلیں
کیپشن: Wasiq Qayyum Abbasi parted ways with PTI and politics

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما واثق قیوم عباسی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا تھا۔ لیکن اب ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ تصادم کا بوجھ پکڑنا ناقابل برداشت ہے۔

انہوں ںے لکھا کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے  کا اعلان کرتا ہوں۔ میں ریاستی اداروں  کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد!