امریکا میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، 10 افراد ہلاک

امریکا میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، 10 افراد ہلاک
کیپشن: 2 different shooting incidents in America, 10 people died

ویب ڈیسک: امریکا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹیکساس میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت شین جیمز کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر آسٹن میں چار مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے چھ افراد کو ہلاک کیا۔ ملزم اور مقتولین میں بظاہر کوئی رشتہ ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب امریکی شہر لاس ویگاس میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس سے مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواڈا یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا، واقعے کے بعد کیمپس کو خالی کرا لیا گیا۔