نیتن یاہوکوحماس سےرہائی پانیوالےاسرائیلی قیدیوں سےملاقات مہنگی پڑگئی

Dec 07, 2023 | 02:36 AM

ویب ڈیسک :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوحماس سےرہائی پانیوالےاسرائیلیوں سےملاقات کرنامہنگاپڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےجاری اسرائیل اورفلسطین کی جنگ میں ہزاروں افرادجاں بحق ہوئےجن میں دونوں ملکوں کی طرف سے بےشمارلوگوں کویرغمال بناکراپنی قیدمیں رکھاگیاجس میں بہت سارےاسرائیلی حماس کی قیدسےرہائی پانیوالےہیں جن کی حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسےملاقات ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں کی نیتن یاہو سے گفتگو ایک اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے جاری کی ہے۔
بات چیت کے دوران نیتن یاہو کاکہناتھاکہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حماس پر دباؤ بڑھا کہ وہ ہمارے لوگوں کو رہا کرے۔
اس موقع پر ایک قیدی کے رشتہ دار کاکہناتھاکہ یہ بکواس ہے، اس پر نیتن یاہو نےغصے میں کہا کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہی حقیقت ہے۔
رہا ہونے والی ایک خاتون قیدی جس کا شوہر اب بھی حماس کی قید میں ہے، اس کاکہناتھاکہ حماس نے انہیں جہاں رکھا ہوا تھا وہاں پر اسرائیلی طیارے بم باری کرتے تھے، اس بم باری میں کچھ اسرائیلی قیدی زخمی بھی ہوئے، اس کے علاوہ جب حماس قیدیوں کو غزہ لے جا رہی تھی تب بھی اسرائیل نے ان پر ہیلی کاپٹروں سے گولیاں برسائیں۔
خاتون نے نیتن یاہو سےکہا کہ فلسطینی قیدیوں کو ایک دو ماہ میں نہیں، فوری رہا کیا جائے۔
ایک اور سابق قیدی نے بتایا کہ وہ لوگ مسلسل اسرائیلی بم باری کی زد میں تھے، قیدیوں کو گدھوں اور چھکڑوں میں بٹھا کر ایک سے دوسری جگہ لایا جاتا ہے، بم باری سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔
ایک اور خاتون کاکہناتھاکہ حماس کی قید میں اسرائیلی ادھار پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں