پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

Dec 07, 2023 | 00:40 AM

ویب ڈیسک :عالمی منڈی میں  خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 4 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر  فی بیرل  پر آگیا ہے۔اس کے علاوہ گیس کی قیمت 5 فیصد کمی سے 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح  پر ہے۔ماہرین کے مطابق خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور  اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں