اسرائیل کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری،110فلسطینی شہید 

اسرائیل کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری،110فلسطینی شہید 
کیپشن: اسرائیل کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری،110فلسطینی شہید 

ویب ڈیسک:اسرائیل کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری،ایک ہی روز میں 110فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے دیرالبلاح، خان یونس، نصیرات اور بریج کیمپ پر  بمباری کی ۔
اسرائیل نے ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد مزید شدت کے ساتھ زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے اور جنگ بندی سے قبل شمالی علاقوں میں کارروائی کے بعد اب وہ جنوب کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔
عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے دیرالبلاح  کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 50 افراد شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی طیاروں نے 3 خاندانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔
غزہ شہر کے 35 میں سے 26 ہسپتال مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں ، اسرائیلی ٹینکوں نے ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے ہیں۔