اداکارہ نوشین مسعود انتقال کر گئیں

Dec 07, 2023 | 00:00 AM

ویب ڈیسک:  ڈرامہ سیریل ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں صبا کا کردار نبھانے والی اداکارہ نتقال کر گئیں۔
اداکارہ کے سابق شوہر طارق قریشی کے مطابق نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیرِ علاج تھیں، ان کا آج صبح انتقال ہوا۔
نوشین مسعود نے ڈرامہ سیریل جال، کالونی 1952ء، گھر تو آخر اپنا ہے، ڈولی کی آئے گی بارات سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انداز اپنا اپنا سمیت مختلف پروگرامز میں میزبانی کی خدمات انجام دیں۔
مرحومہ نے جنون، شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد سمیت کئی معروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔

مزیدخبریں