اسلام آباد، اتوار بازار میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیا

اسلام آباد، اتوار بازار میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیا،300سےزائددکانیں جل گئیں
کیپشن: اسلام آباد، اتوار بازار میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیا،300سےزائددکانیں جل گئیں

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد میں پشاور موڑ  پرقائم اتوار بازار میں آگ  لگنے سے300دکانیں جل کرخاکسترہوگئیں،لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایچ نائن میں لگنے والے اتوار بازار میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی تھی۔ آتشزدگی کے باعث فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت تمام افسران موقع پر موجود رہے۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ پشاور موڑ اتوار بازار میں آگ لگنے سے300دکانیں جل کرخاکسترہوچکی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ  آگ لگنے والے مقام کو آج رات کیلئے  مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ پولیس کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہاں سے دکانداروں کا سامان وغیرہ چوری نہ ہو۔آگ لگنے سے بازار کا بیس فیصد حصہ متاثر ہوا۔جمعہ والے دن بازار روٹین میں کھلے گا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ جو مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام  کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے ۔ ریسکیو راولپنڈی اور مسلح افواج کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ریسکیو آپریشن اپنی نگرانی میں مکمل کروایا ،آگ کپڑے اور کارپیٹ کے اسٹالز پر لگی تھی ۔

دوسری جانب دکانداروں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کردیا۔ اتواز بازار میں لگنے والی آگ سے نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ غریب دکاندار مدد کے منتظر ہیں۔ کہتے ہیں ہمیں جلد از جلد اپنی دکانوں پر کام کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ ہم اپنے نقصان کو پورا کر سکیں۔