پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے کی خبرجھوٹی نکلی 

Dec 07, 2022 | 22:10 PM

ایک نیوز نیوز :پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےورلڈ کپ کیلئے  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انڈیا کی طرف سے ویزے جاری کرنے کی منظوری دینے کے حوالےسے خبریں مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ کیلئے بھارتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ انڈین وزارت داخلہ نے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو انڈیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے کہا تھا کہ ’وزارت داخلہ نے 34 پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ویزے کی منظوری دی ہے۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انڈین  وزارت خارجہ ویزے جاری کرے گی جس پر  پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے  انڈین نیوز ایجنسی کی اس خبر کی تردیدکردی ۔

 پی بی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ جھوٹی خبرہے ۔بیان میں کہا گیا جھوٹی خبر دل گرفتہ پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے زخموں پر نمک پاشی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انڈین سرکاری میڈیا کی جانب سے اس پروپیگنڈے کا مقصد انٹرنیشنل سپورٹس کو پسند کرنے والوں، فیڈریشنز اور ممالک کو دھوکہ دینا ہے، اب پاکستان انڈیا جانا ہی نہیں چاہتا۔دھوکہ دہی پر مبنی خبر کا مقصد انٹرنیشنل کمیونٹیز کی جانب سے شدید دباؤ کو کم کرنا تھا، کیونکہ وہ ٹی20 ورلڈ میں پاکستانی ٹیم کو سیاسی بنیادوں پر ویزے نہ دینے پر انڈیا کی مذمت کر رہے تھے۔

مزیدخبریں