ایک نیوز نیوز:لاہور میں سکولوں کے بعد اسموگ کے باعث نجی دفاتر بھی ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابقریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسموگ کے باعث لاہور کے نجی دفاتر بھی جمعے اور ہفتے کو بند رکھے جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق نجی دفاتر کی دو روزہ بندش7 دسمبر سے 15جنوری کے دوران ہو گی، نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کر سکے گا۔اس سے قبل لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولوں کی ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، چھٹیوں کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور اور دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔یاد رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔