ایک نیوز نیوز:امریکی قانون سازوں نے جوبائیڈن حکومت کے دفترِ خارجہ سے کرپٹو کرنسی میں کی جانے والی ادائیگیوں کی اطلاع دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قانون سازوں نے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کے ڈرافٹ میں مطالبات کو قانونی شکل دینے کیلئے امریکی محکمۂ خارجہ ان انعامات کو ظاہر کرنے کا پابند ہے جو وہ کرپٹو کرنسی میں ادا کرتا ہے۔ محکمۂ خارجہ کو امریکا کی مرکزی حکومت کا دست و بازو سمجھا جاتا ہے جو ملکی خارجہ پالیسی کی تمام تر ذمہ داری لیتا ہے۔این ڈی اے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ خارجہ ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور اور سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کو کرپٹو انعامات کی تشکیل کے 15 روز کے اندر مطلع کرنا ہوگا۔قانون سازی کے ذریعے محکمۂ خارجہ کو ایکٹ نافذ ہونے کے 6 ماہ کے اندر انعامات کیلئے کرپٹو کے استعمال کے بارے میں قانون سازوں کو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ قانون سازوں کو خدشہ ہے کہ کرپٹو میں ادائیگی منفی عناصر کو فروغ دے سکتی ہے۔