عمران خان پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

عمران خان کی نااہلی کی تیاریاں
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پرنااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی ۔ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے   عمران خان کو نوٹس بھجوادیا۔
تفصیلات کےمطابق ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے،  کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو مقرر کیا ہے۔انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔
عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،چارسدہ سے بھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔