چینی صدر سعودی عرب پہنچ گئے،29ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع

Dec 07, 2022 | 20:47 PM

ایک نیوز نیوز:چینی صدرشی جن پنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔  دورہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان 110 ارب ریال یعنی 29 ارب سے زائد ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چین کےصدر کا استقبال کیا۔ چینی صدر کا طیارہ سعودی حدود میں داخل ہوا تو طیاروں نے فضا میں استقبال کیا۔ چینی صدر کے طیارے کو سعودی طیاروں کے پروٹوکول میں لایا گیا۔ چینی صدر خلیج تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس دورے کے دوران 20 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جن کی مالیت 29 عشاریہ 26 ارب ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ ویژن 2030 کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

 
 

مزیدخبریں