17سال بعد ملتان پہنچنے پرکیسااستقبال ہوا؟ انگلش کرکٹرز  الیگزنڈرا ہارٹلی نے بتادیا

17 سال بعد ملتان میں خوش آمدید کیسے کہا گیا؟ انگلش کرکٹرز  الیگزنڈرا ہارٹلی نے بتادیا
کیپشن: 17 سال بعد ملتان میں خوش آمدید کیسے کہا گیا؟ انگلش کرکٹرز  الیگزنڈرا ہارٹلی نے بتادیا

  ایک نیوز نیوز: پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی انگلش کرکٹ ٹیم گزشتہ شب دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ملتان پہنچی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے دلیرانہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی اور اب انگلش ٹیم ملتان ٹیسٹ کیلئے پہنچ چکی ہے۔ انگلش ویمنز ٹیم کی کرکٹر الیگزنڈرا ہارٹلی جو مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان آئی ہوئی ہیں، نے ٹوئٹ کی۔

 انگلش ویمنز ٹیم کی کرکٹر الیگزنڈرا ہارٹلی جو مینز  نے ملتان کے موسم سے لطف اندوز ہوتی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے ایک کیک کی تصویر بھی شیئر کی جس پر ٹیم کو ملتان میں خوش آمدید کہا گیا۔

اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ ہوٹل میں آویزاں اپنے پوسٹر کے ساتھ کھڑے ہیں۔بینر پر جیمز کی جوانی کی تصویر بنی تھی جس پر لکھا تھا 'جیمز اینڈرسن کی 17 سال بعد میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ' ، ساتھ ہی کرکٹر نے مختصراً لکھا 'ملتان میں واپسی'۔انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے راولپنڈی ٹیسٹ کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اب ملتان کی طرف توجہ ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا منیجر احسن افتخار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں منفرد قسم کے کپ کیکس تھے۔ ایک کپ کیک پر پی سی بی لکھا تھا، ایک پر بیٹ اور بال بنا تھا جس کہ ایک کے اوپر قومی پرچم کریم سے بنایا گیا تھا۔

احسن افتخار نے لکھا 'ملتان جانتا ہے کہ ہمیں کس طرح خوش آمدید کرنا ہے'۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ 9 دسمبر بروز جمعے سے شروع ہورہا ہے۔