ایک نیوز نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ملاقات کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، ملاقات کے لیے پیغام اہم شخصیت نے پہنچا دیا۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ملاقات کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اپنا عہدہ بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔پرویز الٰہی اسمبلی کی تحلیل اور ارکان کے استعفے روکنے کیلئےکوشاں ہیں اس حوالےسے وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں کو ٹاسک دیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے منایا جائے۔