ایک نیوز نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباددی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نےٹویٹ میں کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کا مشکور ہوں۔فخر ہے پاکستان نے اس تاریخی لمحے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ پاکستان کے مزدوروں اور سیکورٹی فورسز نے اپنا حصہ ڈالا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےقطر کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔فیفا کے صدر سے لیاری کی فٹ بال ٹیلنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔