دوسرا ون ڈے،بنگلہ دیش نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر سیریز نام کرلی

Dec 07, 2022 | 20:17 PM

ایک نیوز نیوز:   بنگلہ دیش نے میرپور میں کھیلی گئی بھارت کیخلاف  تین میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔


 تفصیلات کے مطابق  بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر  271 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کے بلے باز مہدی حسن نے ناقابل شکست سینچری جڑی جبکہ محمد اللہ نے 77 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش نے اپنے ملک کے دورے پر آئی بھارتی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی عبرتناک شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔272 رنز کے ہدف کے تعاقب  میں بھارتی ٹیم میدان میں اتری تو بنگال ٹائیگرز نے ایک نہ چلنے دی اور بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز ہی بنا پائی ۔

ویرات کوہلی 5،شیکھر دھون 8،شریاس لئیر 82،واشنگٹن سندر 11،کے ایل راہول 14،اکشر پاٹیل 56،شردل ٹھاکر 7،دیپک چہار 11، کپتان روہت شرما 51 ،محمد سراج دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔عمران ملک نے کوئی گیند کھیلی نہ ہی سکور بنا پائے ۔

مزیدخبریں