چودھری شجاعت تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار

Dec 07, 2022 | 20:07 PM

ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ کے ق سربراہ چودھری شجاعت نے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کرانے کیلئے حامی بھر لی ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھاعمران حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کو نامزد نہ کریں ۔

تفصیلات کےمطابق چودھری شجاعت حسین نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے،آصف زرداری سے پنجاب کےمعاملے پرکوئی بات نہیں ہوئی، ہوسکتا ہے مستقبل میں پرویز الہٰی سے متعلق کوئی بات ہو، ان کا کہناتھا کہ قومی امور پر بات ہوجاتی ہے، پرویزالہٰی سےکوئی سیاسی رابطہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو، سیاست دانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے، عمران خان بات کرنے کیلئے راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔

مزیدخبریں