یو ای ٹی کے شعبہ ماحولیاتی انجنیئرنگ میں ڈائریکٹرکی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ چیلنج

Appointment of Director in UET Environmental Engineering Department Lahore High Court Challenge
کیپشن: یو ای ٹی کے شعبہ ماحولیاتی انجنیئرنگ میں ڈائریکٹرکی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ چیلنج

ایک نیوز نیوز: یوای ٹی  کے شعبہ  ماحولیاتی انجینئرنگ کے سربراہ  کی تعیناتی میں وائس چانسلر نے سنگین بے ضابطگی کا ارتکاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک نان انجینئر ڈاکٹر عامر اخلاق کی بطور سربراہ (ڈائریکٹر )  کی غیر قانونی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔درخواست گزار پروفیسر ڈاکٹر سجاد حیدر نے ایڈووکیٹ عمران ملک کی وساطت سے دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ   وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور  نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر پاکستان انجینئرنگ کونسل نے وی سی یو ای ٹی کو وارنگ لیڑ  بھی جاری کر دیا ہے ۔ اس درخواست کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جج عابد عزیز شیخ  نے وائس چانسلر یوای ٹی سے جواب  طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ نے وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈاکٹر عامر اخلاق کو نوٹس جاری  کردیے ہیں ۔ ڈاکٹر سجاد حیدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے   اداروں میں تقرری کے لیے سنیارٹی کی شرط  عائد کررکھی ہے ۔شعبہ  ماحولیاتی انجینئرنگ میں تعیناتی کے وقت سب سے سینئر پروفیسر کو نظر انداز کیا گیا اور ایک 18 سال جونیئر نان انجینئر کو تعینات کر دیا گیا ۔سینئر کی جگہ جونیر پروفیسر کی تعیناتی  سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ۔نان انجینئر سربراہ  لگانے سے شعبہ  ماحولیاتی انجینئرنگ کا پاکستان انجینئرنگ کونسل سے الحاق خطرے میں پڑگیا ۔