اسلام آباد: پشاور موڑ اتوار بازار میں آگ لگنے سے300دکانیں جل گئیں

Dec 07, 2022 | 19:39 PM

ایک نیوز نیوز:اتوار بازار میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قابونہ پایاجاسکا۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اتوار بازارمیں آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔اتوار بازار کے گیٹ نمبر 7 کو مکمل سیل کر دیا گیا۔اسلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی۔ جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ حادثے میں 3 سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، پولیس نے اتوار بازار جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔ 
 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار بازار میں آج شام ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122راولپنڈی سے مدد طلب کی گئی، راولپنڈی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اسلام آباد آپریشن کے لیے روانہ کردیں۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد ریسکیو راولپنڈی کے اہلکار اتوار بازار میں فائر فائیٹنگ میں مصروف ہیں۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

 

 

مزیدخبریں