لاہور،شہری کے قتل کا ڈراپ سین،سگی بہن ملوث نکلی

لاہور،شہری کے قتل کا ڈراپ سین،سگی بہن ملوث نکلی
کیپشن: لاہور،شہری کے قتل کا ڈراپ سین،سگی بہن ملوث نکلی

ایک نیوز نیوز:لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں شہری کے قتل میں ملوث ملزمہ دو ساتھی شوٹرز سمیت گرفتار ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  کوٹ لکھپت کے علاقے میں شہری عدنان کو چند روز قبل کوٹ لکھپت کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کرکے شہری کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔بھائی کے قتل میں ملوث ملزمہ دو ساتھی شوٹرز سمیت گرفتار کرلیاگیا۔واضح رہے کہ شہری عدنان کو چند روز قبل کوٹ لکھپت کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔کوٹ لکھپت اندھے قتل کا سراغ کیمروں اور جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملا۔ملزمہ آسیہ اٹلی میں مقیم وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی، بھائی عدنان اس بات پر راضی نہ تھا۔ملزم وقاص نے آسیہ سے پلاننگ کر کے اپنے بھائی عباس کے ذریعے شوٹرز کو 2لاکھ70ہزار کی رقم دے کر عدنان کو قتل کروایا۔ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔